http://teaching urdu.blogspot.com/ Urdu, waris, Urdu teaching, teaching urdu,Creativity,Urdu Teachers, Think, Language Urdu,Waris Iqbla, Urdu Blog for Urdu teachers,Urdu Teaching, Urdu Teaching Tips, Urdu with ICTاردو، اردو تدریس، وارث اقبال، پاکستان میں اردو تدریس، اردو . Teaching Urdu Language

Thursday, October 15, 2015

قائدِ اعظم اور بچے

قائداعظم کو بچوں سے بہت محبت تھی اور وہ اُن کی معصوم خواہشات کا بہت خیال رکھتے تھے۔ ایک بار جب وہ طلبہ سے خطاب کرنے کے لئے آئے تو ان سے آٹو گراف لینے والوں کا ہجوم جمع ہو گیا ہر کوئی دستخط کے لئے قائداعظم کے سامنے خوبصورت آٹو گراف بک پیش کر رہا تھا۔ ایک لڑکا ایسا تھا جس کے پاس کوئی آٹو گراف بک نہ تھی ۔ اُس نے ڈرتے ڈرتے ایک سادہ کاغذ اُن کے سامنے کر دیا قائداعظم بچے کو دیکھ کر مسکرائے اور جلدی سے کاغذ لے کر اُس پر دستخط کر دیے اور یہ کہتے ہوئے کاغذ بچے کو تھما دیا ”بیٹا! تم تو گاندھی سے بھی برے نکلے‘ وہ آج تک مجھ سے سادہ کاغذ پر دستخط حاصل نہیں کر سکا“َ