قائداعظم کو بچوں سے بہت محبت تھی اور وہ اُن کی معصوم
خواہشات کا بہت خیال رکھتے تھے۔ ایک بار جب وہ طلبہ سے خطاب کرنے کے لئے آئے تو ان
سے آٹو گراف لینے والوں کا ہجوم جمع ہو گیا ہر کوئی دستخط کے لئے قائداعظم کے
سامنے خوبصورت آٹو گراف بک پیش کر رہا تھا۔ ایک لڑکا ایسا تھا جس کے پاس کوئی آٹو گراف
بک نہ تھی ۔ اُس نے ڈرتے ڈرتے
ایک سادہ کاغذ اُن کے سامنے کر دیا قائداعظم بچے کو دیکھ کر مسکرائے اور جلدی سے
کاغذ لے کر اُس پر دستخط کر دیے اور یہ کہتے ہوئے کاغذ بچے کو تھما دیا ”بیٹا! تم
تو گاندھی سے بھی برے نکلے‘ وہ آج تک مجھ سے سادہ کاغذ پر دستخط حاصل نہیں کر
سکا“َ
http://teaching urdu.blogspot.com/ Urdu, waris, Urdu teaching, teaching urdu,Creativity,Urdu Teachers, Think, Language Urdu,Waris Iqbla, Urdu Blog for Urdu teachers,Urdu Teaching, Urdu Teaching Tips, Urdu with ICTاردو، اردو تدریس، وارث اقبال، پاکستان میں اردو تدریس، اردو . Teaching Urdu Language
http://teaching urdu.blogspot.com/ Urdu, waris, Urdu teaching, teaching urdu,Creativity,Urdu Teachers, Think, Language Urdu,Waris Iqbla, Urdu Blog for Urdu teachers,Urdu Teaching, Urdu Teaching Tips, Urdu with ICTاردو، اردو تدریس، وارث اقبال، پاکستان میں اردو تدریس، اردو . Teaching Urdu Language
Thursday, October 15, 2015
Wednesday, October 14, 2015
سرخاب
عام
سرخاب (مرغ زریں) براعظم ایشیا اور پاکستان میں پایا جانے والا سرخاب نسل کا ایک
پرندہ ہے۔ اس کو صرف سرخاب ، عام سرخاب یا پٹے دار سرخاب بھی بلایاجاتا ہے۔ اس کے
جسم کا رنگ مختلف رنگوں ہر مشتمل ہو سکتا ہے تاہم اس کی پہچان گلے پر سفید رنگ کا
گول نشان ہے جبکہ اس کی آنکھ کے گرد سرخ رنگ کا حلقہ ہوتا ہے۔ اس کی ہر حال میں
اپنی نسل بڑھانے کی خوبی کی وجہ سے اس کو پالتو پالا جاتا ہے۔ دیگر سرخابوں کی طرح
اس کی مادہ بھورے رنگ کی جبکہ بر رنگ برنگا ہوتا ہے۔ (اس پاکستانی پرندے کی تصاویر
ملتان میں لی گئی ہیں۔
یہ
مواد درجِ ذیل ویب سائیٹ سے لئا گیاتاکہ
اس کا استعمال تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال ہو سکے۔
https://birdsanimals.wordpress.com/2015/04/02/common-pheasant
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
Research-Based Tips Providing Students with Meaningful Feedback Report Card Comments in Urdu | Waris Iqbal| In this video, I des...