http://teaching urdu.blogspot.com/ Urdu, waris, Urdu teaching, teaching urdu,Creativity,Urdu Teachers, Think, Language Urdu,Waris Iqbla, Urdu Blog for Urdu teachers,Urdu Teaching, Urdu Teaching Tips, Urdu with ICTاردو، اردو تدریس، وارث اقبال، پاکستان میں اردو تدریس، اردو . Teaching Urdu Language

Thursday, September 20, 2012

منفیت اور مایوسی سے بچنے کے طریقے

منفیت اور مایوسی سے بچنے کے طریقے 


·       منفی سوچ جب بھی  آپ کے دماغ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو آپ خود سے یہ سوال کرنا شروع کر دیں ۔
§       میں نے اس سے کیا سیکھا؟
§       میں اس صورتِ حال کو بہتر کرنے کے لئے کیا کیا  کرسکتا ؍ سکتی ہوں۔
§        آئندہ مجھے اس صورت حال سے بچنے کے لئے کیا کرنا  ہوگا اور کیا حکمتِ عملی اپنانا ہوگی؟
·       صبح اُٹھ کر آئینہ دیکھئے  ،مسکرائیے اور خود سے کہئے ، ’’ صبح بخیر،    خوش ہو جاؤ آج کا دن بہت اچھا گزرے گا۔‘‘
·       اپنا معمول بنا لیں کہ ہر روز کم ازکم  تین لوگوں  کی تعریف ضرور کریں۔ اور اگر یہ عمل گھر سے شروع ہو تو زیادہ بہتر ہو گا۔
·       جب آپ لوگوں کی تعریف کریں تو اُن کی آنکھوں کی طرف ضرور دیکھئے آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ کی تعریف سن کراُن  کے جوش میں اضافہ ہوا ہے جوآپ کے اردگرد ایک صحت مند ماحول قائم کرنے میں مدد دے گا۔
·       ایسے لوگوں سے دور رہئے جو  یا تومنفی سوچتے ہیں ۔ یا  اظہار ہی نہیں کرتے یا پھر منفی اظہار کرتے ہیں ۔
·       ایسے لوگوں کو دوست بنائیے جو اظہار کرتے ہیں اور  معاملات کو عام لوگوں سے مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔
·       ایسے کاموں کے لئے وقت نکالئیے جو آپ کو سکوں دیتے ہوں ۔  یہ کام کون سے ہیں یہ آپ  خودجانتے ہیں۔ عبادت،  پسندیدہ موضوع پر کتاب کی پڑھائی، ہلکی پھلکی خوب صورت موسیقی۔
·       دکھی شاعری ، گیتوں، موسیقی  اوردکھی موضوعات کے حامل ڈراموں سے خود کو دور رکھئیے کیونکہ یہ ایک ایسامیٹھا زہر ہے جو   اُمید کو موت کی آغوش سُلا دیتا  ہے۔
·       دوست بنائیے جن سے آپ اپنے خیالات  کاتبادلہ کر سکیں۔
·       اپنے پیشہ  کی ضرورت کے مطابق  باقاعدگی سے تھوڑا تھوڑا مطالعہ کیجئے۔ یہ مطالعہ آپ کے اندر اعتمادہی کا مؤجب نہیں ہوگا بلکہ دوسرے بھی آپ کی رائے کو اہمیت  دیں گے ۔
·       یاد رکھئے !  آپ کا سراہاجانا ایک ایسا حصار ہے جس کے اندر مایوسی داخل نہیں ہوسکتی۔

No comments: